• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ونڈسر پیلس میں پرنس ہیری کی شادی تقریب جاری

ونڈسر پیلس میں برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کی تقریب جاری، پرنس ہیری ڈیوک آف سسکیس اورمیگھن مرکل ڈچزآف سسکیس بنیں گی، دلہن میگھن سونےکی انگوٹھی اور دولہا ہیری پلاٹینم کا بینڈ پہنیں گے۔

ونڈسر پیلس میں پرنس ہیری کی شادی تقریب جاری

شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کی اس پر وقار تقریب میں کھیلوں اور شوبز کی نمایاں شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پریانکا چوپڑا، جارج کلونی، ڈیوڈ بیکہم، وکٹوریہ بیکہم اور سرینا ولیمز بھی شادی میں شریک ہیں جبکہ شاہی شادی میں شرکت کے لیے گلوکار ایلٹن جان بھی ونڈسر کیسل پہنچ گئے ہیں۔

ونڈسر پیلس میں پرنس ہیری کی شادی تقریب جاری

اس شاہی شادی کے موقع پر برطانیہ میں میلے کا سماں ہے ، برطانوی عوام پر جوش ہیں اور دولہا دلہن کی ایک جھلک دیکھنے کو بے قرار ہیں ،کچھ نے تو سڑکوں پر خیمے لگا لیے ہیں۔

شاہی جوڑےکی جھلک دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد کی برکشائر آمد، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، ونڈسرمیں دلہن کی آمد، میگھن مارگل چرچ پہنچ گئيں ۔

تازہ ترین