• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں ہم جنس پرستوں کے لئے پہلی رہائش گاہ کھل گئی

برسلز میں ہم جنس پرستوں کے لئے پہلی رہائش گاہ کھل گئی

اپنے گھروں سے نکالےگئے ہم جنس پرستوں کیلئے  یورپین  دارالحکومت برسلز  میں پہلی رہائش گاہ کھول دی گئی ۔ اس رہائش گاہ کو ’ ریفیوج ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا انتظام ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم ’رینبو ہائوس‘ نے برسلز کی مقامی حکومت  کے تعاون  سے کیا ہے ۔

تنظیم کے  ترجمان کے مطابق اب وہ جنہیں ہم جنس پرست  یا مخنث ہونے کی بنا پر ان کی فیملیز قبول  نہیں کرتیں اور وہ یہ بات تسلیم کرنے کیلئے  تیار  نہیں کہ کچھ لوگ  فطری طور پر دوسروں  سے مختلف  بھی  ہو سکتے ہیں ، اس کے سبب انہیں گھروں سے نکال دیا جا تا ہے ۔

ایسے جوڑوں کی مدد کیلئے ان رہائش گاہوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔

تر جمان کے مطابق ہر فلیٹ میں فی الحال 2 جوڑوں  کے ٹہرنے کا بندوبست ہے جبکہ اس سال کے آخر تک ایسے ریفیوج سینٹر ز کی تعداد  بڑھا کر دس تک کرنے کی کو شش کی جائے گی ۔ اس پراجیکٹ  کیلئے  برسلز کی مقامی حکومت نے 50 ہزار  یورو فراہم کئے ہیں۔

تازہ ترین