• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھےکام پرشاباش دیں ورنہ گدھے گھوڑےکی تمیز نہیں ہوگی ، شہباز



وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب کرپشن پر ایکشن ضرور لےلیکن اگر اچھا کام کرنے والوں کو شاباش نہ دی گئی تو گدھے اورگھوڑے میں تمیز ختم ہوجائے گی۔

شیخوپورہ کےنزدیک 1180میگا واٹ کا بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ پنجاب نے خطاب کیا اور کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہم سب کا فرض ہے، اچھے اوربرے کی تمیز ہونی چاہیے، پاکستان کو عظیم بنانا ہے تو دن رات کام کرنے والوں کی تعریف کرنا ہوگی ۔

 اچھےکام پرشاباش دیںورنہ گدھے گھوڑےکی تمیز نہیں ہوگی ، شہباز

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ دھرنے والوں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا جبکہ عمران خان کے پی کے میں صرف 80 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے اور سندھ میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکھی پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد کنٹرول روم کا دورہ کیااور کہا کہ بھکی پاور گیس سے چلنے والا جدید ترین پلانٹ ہے، مارچ 2017 سے اب تک اس پلانٹ سے 3.1 ارب یونٹ بجلی کی پیداوار حاصل کی جا چکی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ پلانٹ سب سے کم لاگت اورگیس پر چلنے والے دیگر منصوبوں سے زیادہ پیداوار کا حامل ہےاور اسے32 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب اپنے سرمائے سے پاور منصوبے لگائےہیں جن سے پیدا ہونے والی بجلی پورے پاکستان کو مل رہی ہے۔

تازہ ترین