• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہائی ٹیکنالوجی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 14ممالک کی 1600کمپنیوں نے حصہ لیا اور ان کے نت نئے روبوٹس اور جدید مشینری لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 بیجنگ میں ہائی ٹیکنالونی ایکسپو

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس میلے میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیز نے اپنے اسٹال لگائے تھے جہاں جدید ترین موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایل ای ڈیز، الیکٹرانک گاڑیاں، روبوٹس اور گھڑیاں نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں جسے دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا۔

 بیجنگ میں ہائی ٹیکنالونی ایکسپو



جدید مصنوعات کی اس نمائش میں اسمارٹ فریج،الیکٹرک کارز، جدید ڈرونز، جدید مشینری اور اسی طرح کی کئی انوکھی اوردلچسپ ایجادات یہاں آنے والے لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنی رہیں۔ چار روزہ جاری رہنے والے اس میلے میں لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین