• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فلمی انداز کی چوری



جرائم کی دنیا میں اب ٹیکنالوجی کا استعمال فروغ پا رہا ہے۔جی ہاں، برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس ٹاؤن میں ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کی ایسی ہی واردات ہوئی جس میں چور آئے اور ایک گھر کے پارکنگ لاٹ میں داخل ہوئے اور ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس کے ذریعے سگنل کیچ کئے اور صرف تیئس سیکنڈ کے اندر فلمی انداز میں مہنگی ترین بی ایم ڈبلیو کا ر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

برطانیہ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فلمی انداز کی چوری

واضح رہے ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس ٹی وی سیٹ ٹاپ بکس کی طرح دکھائی دیتی ہے جولگژری گاڑیوں کو بغیر چابی کے اسٹارٹ کردیتی ہے جبکہ برطانیہ میں اس سے قبل چوری کے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں چوروں نے اپنی ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سگنل کیچ کئے اور مہنگی ترین گاڑیاں لے اُڑے تھے۔

تازہ ترین