• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چینی میں روایتی ڈریگن بو ٹ ریس

چین کے شہرLongzhouمیں روایتی ڈریگن بو ٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لو گ شریک ہوئے۔

اس قدیم فیسٹیول میں صرف ایسی کشتیاں ریس میں شامل کی جاتی ہیں جو کئی دہائیوں تک مسلسل پانی میں رہی ہوں۔دلکش نقش و نگار سے مزین ان ڈریگن کشتیوں کو چلانے اورر یس میں حصہ لینے کیلئے اس سال کئی ٹیمزشامل ہوئیں جن میں چین بھر سے پر وفیشنل ایتھلیٹس شامل تھے۔

ریس میں حصّہ لینے اورتیزی سے چپو چلاتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ان کھلاڑیوں نے جی جاں سے اپنی کارکردگی دکھائی جن میں گوانڈونگ کی ٹیم نے پہلا راؤنڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈریگن کے شکل سے مشابہہ کشیوں کی اس ریس کو دیکھنے کیلئے شہر یوں کی ایک بڑی تعدا د موجود تھی ۔

تازہ ترین