• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قاتلوں کو پاکستان میں کوئی سزا نہیں ملتی، سجاول خان حیدر خیل

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے سیکرٹری سجاول خان حیدر خیل نے کہا ہے امریکی کرنل جوزف نےایک پاکستانی کا قتل کیا اور اسے امریکہ کے حوالے کردیا گیا ۔ اس سے پہلے ریمنڈ ڈیوس جس نے دو قتل کیے تھے اسے بھی کوئی سزا نہیں دی گئی ،عافیہ صدیقی نے تو کسی امریکن کا قتل نہیںکیا لیکن انہیں اتنی لمبی سزا دی گئی اور پاکستان کے تمام ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی ایک کالونی بن گیا ہے، پاکستانیوں کا قتل اور خون اتنا سستا ہوگیا ہے چند ڈالر لے کر قاتلوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،چیف جسٹس پانی، ہسپتال اور سڑکیں تو چیک کرتے ہیں مگر پاکستانیوں کے قاتلوں کو کوئی سزا نہیں دیتا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال رکھے ہیں، ملک پر مسلط حکمرانوں کے اندر اتنی جرأت نہیں ہے کہ وہ کسی کے ساتھ انصاف کرسکیں سجاول خان نے کہا ہے کرنل جوزف کے حوالے سے ہر طرف خاموشی ہے کوئی ادارہ بھی کچھ کہنے کے تیار نہیں ہے قتل پر پردہ ڈال دیا گیا ہے اسے کوئی قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں سمجھتا ،ملک کے اندر بیرونی مداخلت بڑھ چکی ہے انصاف کے کسی ادارے کے اندر اتنی جرأت نہیں ہے کہ وہ سر اٹھا سکے ،بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو فوجی عدالت نے سزا دی تھی ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا سزائیں صرف مظلوم پاکستانیوں کیلئے ہیں، بڑوں پر قانون لاگو نہیں ہوتا اور ملک کو تباہ کیا جارہا ہے ، ایک ایٹمی ملک میں کوئی جرأت مند قیادت نہیں جو ملک اور قوم کا تحفظ کرسکے اور پاکستان کے دشمنوں کو سزا دے۔
تازہ ترین