• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونچی ایڑی والی جوتیوں سے خواتین کے معذور ہونے کا خطرہ

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اونچی ایڑیوں کی جوتی پہننے سے خواتین کو معذور ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ماہرین کی تازہ تحقیق میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ برطانیہ کی اونچی ایڑی والی جوتیاں استعمال کرنے والی خواتین میں سے 54فی صد کو جوڑوں کا درد لاحق ہوجاتا ہے اور پھر یہی سبب ان کی مستقل جسمانی معذوری کا بھی سبب بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رواج اور فیشن سے کہیں زیادہ اس کے نقصانات سامنے آرہے ہیں،چھوٹے قد والی لڑکیاں اکثر اونچی ایڑی والی جوتیاں پہن کر اپنا قد تو بڑھا لیتی ہیں مگر انہیں کئی طرح کے جوڑوں کی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہے۔ ماہرین نے وارننگ دی ہے اس فیشن کو ترک کرنا ہوگا۔ ورنہ جسمانی معذوری کیلئے تیار رہیں۔ اس کے ساتھ ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی شروع ہوسکتی ہے جس سے بچنے کیلئے ایسی جوتیون کا استعمال چھوڑنا ضروری ہے۔
تازہ ترین