• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیولپمنٹ پروگرام، دائرہ پاکستان سے باہر لیجانے کا سوچ رہے ہیں،عاطف رانا

کراچی(جنگ نیوز) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اس سال بھی پہلے سے بہترپلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام لارہے ہیں اور اس مرتبہ ڈیولپمنٹ پروگرام کا دائرہ پاکستان سے باہر لیجانے کا سوچ رہے ہیں،ہم نے فخرزمان ، شاہین آفریدی ،آغاسلمان اور سلمان ارشاد جیسے کھلاڑی دیئے ،پی سی بی کوسیزن فور کا پہلا میچ کراچی اور لاہور کے درمیان کرانے کی تجویز دی ہے ۔جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحیی حسینی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرزنے سیزن تھری میں چھٹے نمبر پر آنے کے باوجود لوگوں کے دل جیتے ہیں،جب ہم پہلے نمبر پر آئیں گے تو پھر کیا جشن ہوگا ۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹر اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ہر سیزن میں لاہور کا آخری نمبر پر آنا حیران کن ہے،شکست پر لوگوں کا تنقید کرنا ان کا حق ہے۔

تازہ ترین