• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں بجلی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے ستائے شہری احتجاج کیلئے باہرنکل آئے، نیو کراچی ،نارتھ کراچی ،ناظم آباد اورملیر کے شہریوں نے احتجاج کیااورٹائرجلاکرروڈبلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شمسی کالونی میں رات گئے بجلی کی بندش پرشہری بلبلااٹھے اورسڑک پرٹائرجلاکرروڈکوٹریفک کیلیے بلاک کردیا، علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ چار زور سے علاقے کی بجلی منقطع ہے بار بار شکایات درج کروانے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔دوسری جانب ناظم آباددونمبرپربھی پانی بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر شدید گرمی میں علاقہ مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اورٹائرجلاکر روڈبلاک کردی ۔ روڈ کی بندش سے اطراف کی سٹرکوں اور علاقوں میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا جس میں گاڑیاں پھنس گئیں اور گاڑیوں میں سوار افراد گرمی میں بے بسی کی تصویر بنے رہے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا،نیو کراچی میںبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سڑک پر آکر احتجاج کیااور سڑک کو تمام ٹریفک کے لیئے بند کردیا ۔
تازہ ترین