• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی انتخابات،مقتدیٰ الصدر کاحامی اتحاد کامیاب

عراقی انتخابات،مقتدیٰ الصدر کاحامی اتحاد کامیاب

بغداد (جنگ نیوز) عراق میں بارہ مئی کے پارلیمانی انتخابات کے حیران کن ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق عراق کے اہم مذہبی اسکالر مقتدیٰ الصدر کے حامی برتری لیے ہوئے ہیں۔عراق کے سخت گیر موقف رکھنے والے نمایاں شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے 12 مئی کے الیکشن میں اب تک سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کی تعداد 54ہے۔ اس کامیابی کو انتہائی حیران کن قرار دیا گیا ہے۔ موجودہ وزیراعظم حیدر العبادی کا حکومتی اتحاد تیسرے نمبر پر رہا۔عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے نمبر پر الفتح نامی انتخابی اتحاد ہے اور اس کی قیادت ہادی الامیری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین