• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
افغانستان ، کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ، 8 جاں بحق

جلال آباد (اے ایف پی، جنگ) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور 45زخمی ہو گئے ۔یہ رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سے اس طرح کا پہلا حملہ تھا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ رات گئے اسٹیڈیم میں شائقین کے ہجوم میں بم دھماکے اس وقت ہوئے جب وہ رمضان کپ کے سلسلے میں میچ دیکھنے میں مصروف تھے ۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی جبکہ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ہمارے شہریوں کو قتل کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔

تازہ ترین