• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ،ابراج گروپ کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بغاوت کا سامنا

دبئی ،ابراج گروپ کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بغاوت کا سامنا

دبئی( رائٹرز) دبئی کی فرم ابراج کےپاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بغاوت کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاملے سے وابستہ 2افراد نے بتایاہےکہ فنڈز کے غلط استعمال پر پیدا ہونے والے تنازع کے دوران عارف نقوی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے کہاگیاہےکہ وہ اس گروپ میں اپنے مداخلت کو کم کریں۔ ذرائع کا انوسٹمنٹ مینجمنٹ بزنس کاحوالہ دیتے ہوئے کہناتھاکہ لمیٹڈ پارٹنر(انویسٹرز ) نہیں چاہتے کہ عارف نقوی کوئی کردار ادا کریں، اس حوالے سے عارف نقوی نے کوئی تبصرے سے گریز کیاہے اور نہ ہی ابراج گروپ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے تحفظات کے حوالے سے کوئی تبصرہ کیاگیا۔

تازہ ترین