• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ وقت اذان، عدالتی احکام کی خلاف ورزی،45 چینلز کو حتمی انتباہ

پانچ وقت اذان، عدالتی احکام کی خلاف ورزی،45 چینلز کو حتمی انتباہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےجاری کردہ احکامات کی جن کے تحت تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزپرپانچ وقت آذان نشر کرنالازمی قراردیا گیا تھا کی خلاف ورزی پر 45 ٹی وی چینلز کو حتمی انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میںمزیدکسی تاخیر کے چینل کے لائسنس کی معطلی کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ فیصلہ کے تحت عدالتِ عالیہ نے ماہ رمضان میں تمام ٹی وی چینلز کو غیر ملکی مواد بالخصوص ’انڈین‘ نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بر عکس 2چینلز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکم رمضان کو انڈین ڈرامے نشر کئے جن پر پیمرا نے دونوں چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے غیر ملکی مواد فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے، اتھارٹی نے 3 چینلز پر عدالتی احکامات کے برخلاف لاٹری شوز دِکھانے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ پروگرام بھی فوری بند کرنے کا حکم دیاہے۔

تازہ ترین