• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، حکومت کی تبدیلی کے باوجود اخراجات پر فرق نہیں پڑا

مظفرآباد (آئی این پی )آزاد کشمیر میں حکومت تبدیل ہونے کے باوجود اخراجات پر کوئی فرق نہیں پڑا، ایوان وزیراعظم کے اخراجات میں حیران کن اضافہ ، صوابدیدی اور سکرٹ فنڈز کا بے دریغ استعمال، بجٹ کی حد 22کروڑ 13لاکھ 49ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں درجنوں آسامیاں موجود ہونے کے باوجود خالی ہیں جبکہ ایوان وزیراعظم کے اخراجات میں اضافے سے عیاں ہے کہ حکومت تبدیل ہونے کے باوجود شاہی اخراجات میںکوئی فرق نہیں پڑا،ایوان وزیراعظم میں 79آسامیاں گریڈ 1سے 21تک کی ہیں جن پر 3کروڑ 61لاکھ 58ہزارروپے تنخواہوں کی مد میں خرچ کئے جارہے ہیں،147غیر جریدہ اسامیاں ہیں جن پر 2کروڑ 46لاکھ 35ہزار روپے تنخواہوں کی مد میںدیئے جارہے ہیں،ایوان وزیراعظم کے ملازمین کو 28 قسم کے الاؤنسز اور اضافی مراعات دی جاتی ہیں، جن میں سینئر پوسٹ الاؤنس،ہاؤس رینٹ ،ٹرانسپورٹ الائونس ،واشنگ اور ڈریس الائونس، 20فیصدا سپیشل سیکریٹریٹ الائونس ، ایڈہاک الائونس، 2010 رسک الائونس ، ہل الاؤنس ،کوالیفکیشن الاؤنس ،میڈیکل الائونس ، ایڈہاک ریلیف 2013 ،ایڈہاک ریلیف 2014،ایڈہاک ریلیف 2015 ، ایڈہا ک ریلیف 2016 ء،انٹرٹینٹمنٹ الاوئنس ، کمپیوٹر الاؤنس ، اردلی الاؤنس ،ہیلتھ الاوئنسز ، یوٹیلیٹی گیس سلنڈر الاؤنس ،یوٹیلٹی الاوئنس، الیکٹری سٹی فکس ٹی اے لاؤنس ، وزیراعظم سیکرٹریٹ الاؤنس ، اوور ٹائم الاؤنس ، اعزازیہ وغیرہ شامل ہیں، وزیراعظم سیکریٹریٹ اوروزیراعظم ہاؤس بجلی بل بلات کی مد میں 1کروڑ 74لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں،وزیراعظم سیکریٹریٹ افسران کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں 58 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں ،گزشتہ سال کے دوران ایوان وزیراعظم سیکریٹریٹ کے زیر استعمال ٹرانسپورٹ کیلئے 3 کروڑ24 لاکھ 70 ہزارروپے کا ایندھن جلایا،ایوان وزیراعظم میں 16لاکھ 62ہزارروپے کی اسٹیشنری استعمال ہوئی، 5 لاکھ 46ہزارروپے اخبارات کی خرید پر خرچ کئے گئے ۔4 لاکھ 50 ہزارروپے ملازمین کے یونیفارم کے لئے دئیے گئے ۔بیرون ملک دوروں پر 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ سیکرٹ فنڈز سے 65لاکھ روپے پسندیدہ مگر خفیہ لوگوں کو دیئے گئے ،ایوان وزیراعظم سے 13لاکھ 74ہزار روپے کے تحائف بھی دئیے گئے،وزیراعظم ہاؤس میں 1کروڑ 61لاکھ روپے کے اخراجات سے کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا ،مستحقین کو 50لاکھ روپے ایوان وزیراعظم کے بجٹ سے دئیے گئے جبکہ وزیراعظم کی صوابدید پر 1کروڑ روپے سرکاری اداروں کو بطور امداد دیئے گئے ،وزیراعظم ہائوس پر 6لاکھ 66 ہزارروپے کے خصوصی اخراجات بھی کئے گئے، ایوان وزیراعظم کے زیر استعمال ٹرانسپورٹ کی مرمت پر 2کروڑ 5 لاکھ 62 ہزاروپے جبکہ مشینری کی خرید پر 12 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔حکومت قائم ہوتے وقت وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایوان وزیراعظم کے اخراجات میں کمی لائیں گے اور کھانا تک ذاتی خرچ سے کھائیں گے مگر بجٹ دستاویز نے واضح کیا ہے کہ کفائت شعاری کے تمام دعوئے کاغذی اور ہوائی ہیں۔
تازہ ترین