• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیمی سیکٹر کو تباہ کرنے والے مافیا کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ڈاکٹر طاہر ر شید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کریٹو سائنٹسٹ سوسائٹی پاکستان کے صدر ،چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن کے امید وار او سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے خلاف چربہ سازی کے شکایت کنندہ ڈاکٹر طاہر ر شید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹر مختا راحمد سابق چیئرمین ایچ ای سی کی جانبسے تاحال کوئی قانونی نوٹس وصول نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیمی سیکٹر کو تباہ کرنے والے مافیا کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ چربہ سازی اور بد عنوانیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیئے ہیں اور متعلقہ اداروں نے ابتدائی تحقیقات میں ڈاکٹر مختار کے خلاف ثبوتوں کو حقائق پر مبنی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور کسی بھی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانونی قدم اٹھائیں گے ۔
تازہ ترین