• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کیخلاف ہرجانہ کےکیس میں جزوی بحث ،سماعت 26 مئی تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے سابق ایم این اے حنیف عباسی کیخلاف دائر ہرجانہ کے دعویٰ میں جزوی بحث کے بعد سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔ شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے دعویٰ میں موقف اپنا رکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے مختلف مواقعوں پر اپنی تقاریر میں ہسپتال پر طرح طرح کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔   
تازہ ترین