• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل انعام میمن خورد برد کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس کی سماعت 26مئی تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے چھہ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن او ر دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا شرجیل میمن کے وکیل نے گواہ زینت جہاں سے جرح کرتے ہوئے کہ کہ 2004 میں آپ کس پوسٹ پر تھی اور کونسے گریڈ میں تھی آپ کی پروموشن میں 16 گریڈ سے 17 گریڈ میں کیسے ہوئی گواہ کا کہنا تھا کہ میری پروموشن نہیں ہوئی میں اپ گریڈ ہوئی 90 یا 91 میں ، شرجیل میمن کے وکیل نے استفسار کیا کہ ماضی میں اپ نے ایک سے زائد پوسٹ پر تعنیات تھی ۔جس پران کا کہنا تھا کہ جی تعینات رہی ہوں ،وکیل نے سوال کیا کہ مئی 2010 میں آپ کو شوکاز نوٹس جاری ہوا ؟گواہ کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس میں یہ تھا کے 56 دن غیر حاضری رہی مگر یہ نہیں لکھا تھا کے کب ہوئی اور کس وجہ سے ہوئی۔
تازہ ترین