• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیانا کا چھوٹا بیٹا،امریکی اداکارہ جیون ساتھی بن گئے، رنگ و نور، فیشن کے نظارے

ڈیانا کا چھوٹا بیٹا،امریکی اداکارہ جیون ساتھی بن گئے، رنگ و نور، فیشن کے نظارے

لندن(خبر ایجنسی) لیڈی ڈائنا کا چھوٹا بیٹا و برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے،شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے جب کہ میگھن مارکل بھی عروسی لباس زیب تن کیے پہنچیں، دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا، شادی کی تقریب میں 600مہمانوں کو مدعو کیا گیا،بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، ڈیوڈ بیکھم، جارج کلونے اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں تاہم کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا،لاکھوں افراددلہا دلہن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوئے، شہزادہ ہیری اپنے بیسٹ مین شہزادہ ولیئم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچے، دونوں بھائی مکمل فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے،شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل اپنی والدہ کے ہمراہ رولز روئس فینٹم گاڑی میں تشریف لائیں، ان کا گان اسی انداز کا تھا جو شہزادی ڈائنا نے اپنی شادی میں پہن رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 12بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا،شادی میں ہالی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں امریکی اداکار جارج کلونی بھی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں شریک ہوئے،بالی وڈ سے اداکارہ پریانکا چوپڑا شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں جب کہ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی تقریب میں شریک ہوئے،برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور لاکھوں کی تعداد میں افراد شاہی محل کے باہر شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کو ٹیلی وژن پر دکھایا گیا جب کہ سڑکوں پر بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئیں اور لندن کی گلیوں بازاروں کو شاہی جوڑے کی تصاویر اور قومی پرچموں سے سجایا گیا۔میگھن مارکل کے والد اپنے دل کی سرجری کے باعث شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔اس سے قبل جمعے کومیگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی جہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔یہی وجہ ہے کہ میگھن مارکل نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جگہ اس ذمہ داری کو نبھائیں اور شادی کی تقریب میں ان کے ساتھ چلیں جسے شہزادہ چارلس نے قبول کرلیا تھا۔

تازہ ترین