• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھربیراج کے دروازوں میں پھنسی ہوئی چار نعشیں برآمد

سکھر (بیورورپورٹ) سکھربیراج کے چار دروازوں میں پھنسی ہوئی 4نعشیں برآمد،ایدھی کے رضاکاروں نے چاروں نعشوں کوایدھی ایمبولینس کے زریعےتعلقہ اسپتال روہڑی منققل کردیاگیاہے ایدھی سکھرکے انچارج گل مھرکےمطابق سکھر بیراج کے گیٹ نمبر51,54, 59،38پر پھنسی ہوئی چار نعشوں کی اطلاع ملی جس پرایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کےساتھ ملکرامدادی کاروائیاں شروع کیں اورپہلےتین نعشوں کونکالاگیا جس کےبعد چوتھی نعش کو نکال کوآپریشن مکمل کیاگیاجس میں تقریبادو گھنٹےسےزائد وقت لگا،چاروں نعشیں کپڑےمیں لپٹی اوربندھی ہوئی تھیں،اس حوالے سے ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہےکہ وہ مردیاخواتین کی نعشیں تھیں نعشیں تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچا دی ہیں پوسٹ مارٹم کے بعدہی پولیس اس حوالےسے موقف دےگی دوسری جانب ترجمان پولیس کےمطابق ابھی اس سلسلے میں واضح نہیں کہہ سکتےپوسٹ مارٹم کےبعد ہی کچھ کہاجاسکے گا۔
تازہ ترین