• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے احتجاج اور اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کشن کنگا کا افتتاح کیا ،یہ پروجیکٹ 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ،منصوبے پر کام کا آغاز 2009میں شروع ہوا تھا \۔

پاکستان نے اس متنازع منصوبے پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ، پاکستان کا موقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

مودی کے دورےکے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ رہا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل رہی ۔۔

مودی کی آمد پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال رہی ،، جبکہ سڑکوں پر پولیس اور نیم فوجی دستے گشت کرتے رہے ۔کشمیریوں نے اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے، حریت رہنمائوں سید علی گیلانی‘ یاسین ملک اور دوسرے رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کر دیا گیا ۔

مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ڈپلومیٹک انکیلو کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شریک حریت رہنماوں نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھام رکھے تھے ۔

حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت ترقیاتی کاموں کے دعوے کے ذریعے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں دباسکتا۔

تازہ ترین