• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کویت میں ایک خاتون ٹی وی اینکر کو ساتھی مرد ٹی وی اینکر کے حسن کی حسن کی تعریف کرنے پر کام سے روک دیا گیا ہے۔

کویت کی وزارت اطلاعات نے سرکاری ٹی وی کی ایک پیش کار باسمہ الشمار کو اپنے ساتھی مرد نواف الشراکی کو براہ راست نشریات کے دوران (مزیون) یا خوبرو کہنے اگلے دو ہفتوں کے لیئے شیڈول سے خارج کردیا گیا تھا، جس پر مذکورہ اینکر نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ مجھے بلا وجہ معطل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ براہ نشریات کے دوران کویت میں سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اس میں خاتون پیش کار اپنے مرد ساتھی نواف الشراکی کو خبردار کرنے کی کوشش کررہی ہیں کہ وہ آن ائیر ہیں۔ اس وقت وہ اپنے روایتی سرپوش کو درست کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ا

اس خاتون کے الفاظ یہ تھے:’’ نواف آپ کو اپنا سرپوش درست کرنے کی ضرورت نہیں ،آپ تو پہلے خوب صورت ہیں ‘‘۔

تازہ ترین