• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن میٹرو ٹرین دوسرے حصے کا افتتاح23مئی کو متوقع

 اورنج لائن میٹرو ٹرین دوسرے حصے کا افتتاح23مئی کو متوقع

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 11کلو میٹر پر مشتمل دوسرے حصے پر آزمائشی آپریشن کاافتتاح23 مئی کو متوقع ہے، یہ پورشن پیکیج ٹو کا حصہ ہے۔

پنجاب حکومت کےذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےکایہ حصہ علی ٹاؤن سےاسکیم موڑ تک کے حصے پر مشتمل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 16 مئی کو پیکیج ون میں اسلام پارک سے لکشمی چوک تک 10 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کیا تھا۔

علی ٹاؤن سےاسکیم موڑ پر مشتمل حصےمیں آزمائشی آپریشن کاافتتاح23 مئی کو کئے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیںتاہم پیکیج ٹوکےہی چوک چوبرجی سے جی پی او تک زیرتعمیرحصے کی تکمیل میں کم از کم 3 ماہ تک مزیدلگ سکتےہیں،اس زیر تعمیر حصے کی لمبائی تقریباایک کلومیٹر سے زائد بنتی ہے۔

تازہ ترین