• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض کو انگلش کائونٹی کیلئے این او سی جاری

وہاب ریاض کو انگلش کائونٹی کیلئے این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر وہاب ریاض کو انگلش کائونٹی کرکٹ ڈربی شائر کی طرف سے کھیلنے کےلئے این او سی جاری کردیا ہے ۔

وہاب ریاض ان دنوں ناک کے آپریشن کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں ، دو ہفتے قبل وہاب ریاض کا کاونٹی کرکٹ کے لیئے ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا ۔

پی سی بی نے وہاب ریاض کو این او سی جاری کر دیا ہے، وہاب ریاض کاونٹی کرکٹ کو 10 میچز کے لئے دستیاب ہوں گے، وہ جولائی کے پہلے سے اپنی کاونٹی کو دستیاب ہوں گے ۔

وہاب ریاض پر عزم ہیں کہ وہ جلد قومی ٹیم میں بھی کم بیک کریں گے ۔

تازہ ترین