• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس نے تہکال میں دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 15 کلوگرام ہیروئن اور 4 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 6 رکنی بین الصوبائی منشیات اسمگلرزگروہ آج کسی بھی وقت بڑی مقدار میں منشیات پنجاب منتقل کرے گا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 کلوگرام ہیروئن اور 4 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تازہ ترین