• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی شب بریکنگ یارڈ میں ٹینکر توڑنے کی پابندی ختم

گڈانی شب بریکنگ یارڈ میں ٹینکر توڑنے کی پابندی ختم

گڈانی شب بریکنگ یارڈ میں آئل ٹینکر کے توڑنے پر سے پابندی کیا ہٹی دنیا بھر سےناکارہ ٹینکر گڈانی شب بریکنگ یارڈ کا رخ کرنے لگے، اتوارکے دن بھی 40 ہزار ٹن وزنی ناکارہ آئل ٹینکر بلوچستان کے ساحل پر لنگرانداز ہوا تو ویران شپ بریکنگ یارڈ کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔

گڈانی شب بریکنگ یارڈ پرناکارہ آئل ٹینکر کے توڑنے پرپابندی رواں ہفتہ اٹھائی گئی جس کے بعد دنیا بھر سے ناکارہ آئل ٹینکر گڈانی کا رخ کرنے لگے ہیں، ہفتہ کو پہلا 16 ہزار ٹن وزنی ناکارہ ٹینکر لنگر انداز ہوا جس کے بعد اگلے ہی دن اتوار کو ایک اور 40 ہزار ٹن وزنی ٹینکر پلاٹ نمبر 73 پر لنگر انداز ہوا جس سے محنت کشوں کی خوشی دیدنی تھی، 40ہزار ٹن وزنی جہاز توڑنے میں تقریباً 6ماہ لگیں گے ۔

اس سارے عمل میں 6 سو محنت کشوں کے لئے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں، خوشی کے اس موقع پر شپ بریکرز مالکان کی طرف سے محنت کشوں میں گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔

نومبر 2016 میں شب بریکنگ کے دوران خوفناک آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد یہاں آئل ٹینکرکے توڑنے کے عمل پر پابندی لگادی گئی تھی۔

تازہ ترین