• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹرمپ نے اپنی بیوی کا نام غلط لکھ دیا!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں،وہ بہت سے معاملے میں ٹوئٹ کرنے میں کافی پھرتی بھی دکھاتے ہیں۔

ٹرمپ کی یہی پھرتی یا جلدبازی کبھی کبھی کام بھی بگاڑ دیتی ہے ،اب آپ دیکھ لیں امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ میلانیا کا نام ہی غلط لکھ گئے ۔

ٹرمپ نے اپنی بیوی کا نام غلط کیوں لکھا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی خیریت کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تو ان کا نام میلینی لکھ گئے ۔

تھوڑی دیر بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے جلدی سے ٹوئٹ کو تبدیل کیا اور میلانیا کا درست نام لکھ کر دوبارہ ٹوئٹ کردیا ۔

تازہ ترین