• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے جاسوسی، بھارتی سفارتکار کو 3 سال قید

پاکستانی کیلئے جاسوسی، بھارتی سفارتکار کو 3 سال قید

بھارت میں عدالت نے سابق سفارتکار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستان کو فراہم کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی کی عدالت نے پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کے 2 اہلکاروں کو فراہم کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی اور یہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہے جبکہ گزشتہ روز عدالت نے اسی قانون کے تحت خاتون سفارت کار کو مجرم قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق خاتون سفارتکار کو اہم معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو ای میل کے ذریعے فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا۔ 

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معلومات ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق نہیں تھیں اس لیے ملزمہ پر جاسوسی کی دفعات کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا تاہم اہم معلومات کی فراہمی سے دوسرے اہلکاروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

واضح رہے اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانے میں سیکنڈ سیکریٹری پریس و انفارمیشن کے فرائض انجام دینے والی خاتون سفارتکار مادھوری گپتا کو 22 اپریل 2010ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ان پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں مبشر رانا اور جمشید کو ای میل کے ذریعے اہم ملکی معلومات فراہم کرنے کے الزامات تھا جبکہ ملزمہ نے اس جرم کا ارتکاب پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار جمشید کی محبت میں کیا تھا۔

تازہ ترین