• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کا طوفان روکنے میں شہر ی و ضلعی انتظامیہ ناکام ہوچکی، اشرف قریشی

مہنگائی کا طوفان روکنے میں شہر ی و ضلعی انتظامیہ ناکام ہوچکی، اشرف قریشی

کراچی ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے گراں فروشی کی روک تھام میں صو بائی حکومت اور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی پر شدید اظہار مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کا طوفان روکنے میں شہر ی و ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے، کراچی کے بازاروں میں پھل سبزی سمیت روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسامان سے باتیں کررہی ہیں شہریوں سے من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں اور گراں فروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں اشرف قریشی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں کی نگرانی کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرکے شہریوں کو گراں فروشی کے عذاب سے بچایا جائے۔

تازہ ترین