• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ بر آمد

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے8ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کامران کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پاپوش نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے منشیات فروش ساجد کو گرفتار کرلیا ،سولجر بازار پولیس نے منشیات فروش سوہنا خان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی ،لیاقت آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر بابل اسلام کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کرلی ،سرسید پولیس نے 2اسٹریٹ کرمنل عمر اور سراج کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروش بلال کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی ،سرجانی ٹائون پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم عبدل کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ساتھی طاہر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔

تازہ ترین