• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں قتل پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے لواحقین سے نعیم الرحمٰن کی تعزیت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمٰن نے دہشت گردی میں ہلاک ہونے والی امریکہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر جاکر ان کے والد عزیز شیخ اور تایا ودیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی یونس بارائی ، قیم ضلع شرقی نعیم اختر ، امیر زون خضر باقی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کراچی کی بیٹی سبیکا شیخ کے انتقال پر افسردہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائض کرے اور لواحقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا کو امن کا درس دینے والا امریکا خود اس کے شہری محفوظ نہیں ہے ، ہر مہینے فائرنگ کی وارداتیں رونما ہوتی ہیں لیکن ان سب کے باوجود امریکی ذہن رکھنے والے امریکا کے غلام آج بھی امریکا کو اپنا امام مانتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا جیسے شہر میں جہاں ہر چیز کا لائسنس بنوایا جاتا ہے لیکن گن کا کوئی لائسنس نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر ماہ فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
تازہ ترین