• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کا چھاپہ، پرانا گولیمار میں خالی پلاٹ سے مدفون اسلحہ کی کھیپ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے خفیہ اطلاع پر پرانا گولیمار میں خالی پلاٹ سے مدفون اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار کے علاقے واجہ ولی محمد گوٹھ میں واقع ایک خالی پلاٹ کے اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بر آمد کر لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کارندوں نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا،بر آمد کیے گئے اسلحہ میں3 عدد ایس ایم جیزبمعہ 12 عدد میگزین،2 عدد آوان بم،2570 عددمختلف اقسام کے راؤنڈزشامل ہیں ،ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
تازہ ترین