• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل اصلاحی پالیسی کے تحت حل کر رہے ہیں،سلمان عبداللہ مراد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہےکہ اصلاحی پالیسی کو پورے ضلع کونسل میں نافذ العمل کر کے عوام کے مسائل کو کم کر رہے ہیں اہلیان کا ہر مسئلہ اہم ہے جسکو حل کرانے کے لئے بہترین طریقے و پلاننگ سے کام کر رہے ہیں ہر یونین کونسل کی رپورٹ متعلقہ انجنئیر اور رکن کونسل جائزہ لینے کے بعد مشاورت سے تیار کرتے ہیں جس پر من وعن عملدر آمد کروایا جاتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں اعلی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف آفیسر مسرور احمدمیمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو،افسر مالیات خان محمد ملک و دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈی ای نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا رمضان المبارک کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات میں پانی کی بلارکاوٹ فراہمی کے حوالے سے سب سے زیادہ کا م کیا گیاہے ۔باقی امور مرحلہ وار کرایئے جا رہے ہیں صفائی کے لئے بھی ہر علاقے کی ٹیم اپنی ذمے داری ادا کر رہی ہے۔ چئیرمین نے اس موقع پر کہا کہ تمام تر مسائل میں اہمیت پینے کے پانی کی فراہمی ہے۔
تازہ ترین