• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا نوٹس لیا جائے، آصف حسنین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ورکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے رمضان کے مقدس مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کے علاقے ماڈل کالونی، اخترکالونی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے بعض بلاکس، جیکب لائن، گلستان جوہر، بلدیہ سمیت دیگر علاقو ں میں پانی کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی پانی کی قلت کی وجہ سے مساجد میں وضو کا پانی تک موجود نہیں اور عوام مہنگے داموں پر ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانی کی کمی کے باعث بچے، بزرگ، خواتین اور بوڑھی مائیں پانی کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی شہریوں کو پانی کی فراہمی نہیں ہوپارہی ہے اور دوسری جانب کراچی کے شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے سے محروم کیا جارہا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کراچی کے تمام علاقوں کے شہریوں کو پانی جیسے بنیادی سہولت کی فراہمی کو فوری یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین