• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی کے خلاف مہم503 دکانداروں کے خلاف کارروائی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں کراچی میںگراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے اتوار کو گراں فروشی کے خلاف مہم میں 503ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی یہ کارروائی فروٹس، سبزیوں اور کریانہ کی اشیا، دودھ، گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کی گئی چار افراد کو جیل بھیجا گیا ۔ جبکہ پانچ لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا ۔
تازہ ترین