• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے وفد نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سر براہی میں امریکا کے اسکول میں فائرنگ سے شہید ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گلشن اقبال جاکر ان کے والد عزیز شیخ سے تعزیت کی، وفد میںایم کیوایم پاکستان کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی امین الحق، ارشاد ظفیر،کشور زہرہ اوررکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال ویگر شامل تھے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لوحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔
تازہ ترین