• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون کی انسداد تجاوزات کی ٹیم نے مومن آباد مارکیٹ ، سیکٹر 16۔ای ، سمیت مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا دونوں مقام پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،پتھرائو اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ سیکٹر 16۔ ای میں جعلی کاغذات پر تعمیرات کرنے والے لینڈ گریبر کی متعدد تعمیرات گرادی گئیں مومن آباد مارکیٹ میں ایکسٹرا لینڈ پر قبضہ ختم کرانے میں بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اورعملے پر پتھرائو کیا گیا،ہوائی فائرنگ کرکے عملے کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی،تاہم پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے عملے کے ساتھ رہ کر انکا حوصلہ بڑھاتے ہوئے آپریشن جاری رکھا جبکہ کورین اسپتال کی زمین واگزار کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے آپریشن نہیں ہوسکا جس کے لئے دوبارہ ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وقت لیا جا رہا ہے تاکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمدکیا جا سکے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہر صورت لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے انکی دھمکیوں اور جعلی درخواستوں کو کسی خاطر میں نہیں لائیں گے،جبکہ جعلی دستاویزات کا کیس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا گیا ہے۔
تازہ ترین