• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزہ گناہوں کے سامنے ڈھال کا کام کرتا ہے، ، معراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان نظریہ فکر کے ساتھ گزارو کہیں یہ ہماری زندگی کا آخری رمضان نہ ہو، روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے جائیں، رمضان المبارک میں ہماری زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو ایسا بھوکا پیاسا رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، روزہ گناہوں کے سامنے ڈھال کا کام کرتا ہے، روزے کا اجر خود اللہ دینگے، روزہ رب سے محبتوں کا امتحان ہے، روزہ خواہشات نفس کی تکمیل کو پیچھے چھوڑدیتا ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے لانڈھی 2سی ایریا باغ والا اسکول پر نوجوانان قریش کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا، اس موقع پر امیر زون لانڈھی غربی محمدشفیق،الخدمت کے سابق یوسی ناظم ناصر حسن انصاری ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شیطان کوقید کر دیتے ہیں، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں، جنت کو ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک سجایا جاتا ہے اور بعد میں اسے روزے داروں میں تقسیم کر دیا جاتاہے، روزہ دار جنت میں ریان دروازے کے ذریعے داخل ہونگے، رمضان تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے، اس مہینہ میں قرآن مجید نازل ہوا اور یہ بین الاقوامی جشن نزول قرآن کا مہینہ ہے، جس رات میں قرآن نازل ہوا وہ رات لیلتہ القدر کی رات ہے اور وہ رات ہزار راتوں سے بہتر ہے، قرآن ہدایت ہے انسانوں کیلئے اور یہ ہدایت کی واضح ترین دلیل ہے جو حق وباطل،سچ وجھوٹ،صحیح اور غلط میں فرق بتاتی ہے، روزہ اور قرآن قیامت میں بندے کی شفاعت کرینگے اور اللہ ان کی شفاعت کو قبول کرینگے،روزے کا اجر خود اللہ دینگے۔
تازہ ترین