• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، نامعلوم ملزمان چھری کے وار سےسکیورٹی گارڈ کو قتل کر کے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے فیکٹری کے باہر کھڑی بس میں چھری مار کرسیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 28میں واقع اے آئی جی کمپنی میں تعینات کمپنی کا گارڈ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈیوٹی ختم کر کے کمپنی کی بس میں سوار ہوا تو اس دوران چار نامعلوم ملزمان نے بس میں گھس کر چھری کے وار کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں مقتول کی شناخت 29سالہ ناصر مقصود عباسی ولد مقصود الرحمن عباسی کے نام سے کی گئی جو کہ لانڈھی شیر پائو کالونی سادات چوک کا رہائشی تھا جبکہ اسکا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔
تازہ ترین