• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کام کی وجہ سے بند سڑکوں پر ٹریفک کیلئے شیڈول کا اجرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے ترقیاتی کام کی وجہ سے بند کی جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کیلئے شیڈول جاری کردیا ، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس نے کیفے جارج (جی پی او آفس ) سے جانب موبائل مارکیٹ عبداللہ ہارؤن روڈ پر بمبینو کٹ تک ترقیباتی کام ( روڈ کارپٹنگ سیوریج کی پائپ لائن ) جاری ہے ،زینب مارکیٹ کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو GPO آفس سے آگے موبائل مارکیٹ روڈ پر ترقیاتی کام کی وجہ سے نہیں جاسکے گی ، اس ٹریفک کو کیفے جارج سے دائیں جانب گلزار چوک ، پریڈی چوک ، ایمپریس مارکیٹ کی طرف اور بائیں جانب ریگل چوک سے تبت چوک سے ایم اے جناح کی جانب موڑ دیا گیا ہے ، اتوار کی صبح سے جناح برج سے ICIکی طرف جاتے ہوئے ICIکے قریب اترائی پر سڑک کی تعمیر کا کام ہوگا۔ جناح برج سے ICI کی جانب آتے ہوئے فلائی اوور بند ہوگا، وہ تمام گاڑیاں جو ICIکی طرف جانا چاہتی ہیں وہ اترائی سے نیچے اتر کر ویسٹ وہارف روڈ پر پہنچ کر چھوٹی گاڑیاں دائیں جانب کرین چورنگی، جماعت خانہ کی جانب اور اسی طرح بڑی گاڑیاں بائیں جانب ویسٹ وہارف روڈ، ملکہ پیٹرول پمپ دائیں جانب سیبا چوک، ڈاکیارڈ روڈ سے دائیں جانب مڑکر ICI کی جانب جا سکے گی، شام تک ترقیاتی کام مکمل ہو جائےگا ، بروز پیر اسی مرمت کئے گئے سڑک پر ایکسپینشن جوائنٹ(Expansion Joint) ڈالنے کا کام شروع کیا جائیگا جو ٹریک وائز ہوگا، اس کام کو مکمل ہونے میں کم از کم 12/10 یوم لگیں گے، جسکی وجہ سے ٹریفک کا دباؤرہیگا، عوام الناس سے التماس ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
تازہ ترین