• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

شاہی شادی میں ڈیانا کی خالی کرسی نے لوگوں کواشکبار کردیا


لندن( نیوز ڈیسک) شہزادہ ہیری اورمیگھن کی شادی کے موقع پر ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج چیپل میں شہزادہ ولیم کے ساتھ رکھی شہزادی ڈیانا کی خالی کرسی نے تقریب کے شرکا کو اشکبار کردیا۔

شاہی شادی میں ڈیانا کی خالی کرسی نے لوگوں کواشکبار کردیا

پوری دنیا سے شاہی شادی میں شرکت کیلئے آئے شاہ کے مداحوں نے اس بات کوشدت سے محسوس کیا اور ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ایک نے لکھا کہ شاہی شادی کا چھٹا رائونڈ شروع ہوچکاہےا ور میں اب تک رو رہا ہوں۔

شاہی شادی میں ڈیانا کی خالی کرسی نے لوگوں کواشکبار کردیا

خاص طورپر شہزادی ڈیانا کیلئے رکھی گئی خالی کرسی دیکھ کر۔ایک دوسرے نے لکھاہے کہ میں نے صرف پڑھا تھا کہ شہزادی ہیری نے اپنی والدہ کی یاد میں ایک کرسی خالی چھوڑ دی ہے لیکن اب اسے دیکھ کر میں بے قابو ہورہاہوں۔

شاہی شادی میں ڈیانا کی خالی کرسی نے لوگوں کواشکبار کردیا

تقریب کے دوران شہزادی ڈیانا کو مختلف انداز سے خراج عقیدت پیش کیاگیا ڈیانا کی بہن لیڈی جین فولوز نے جنھوں نے خود کو عوام کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کی انھوں نے لکھاہے کہ اپنے دل پر پتھررکھ لو کیونکہ محبت موت سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ تقریب کے دوران ڈیانا کی آخری رسومات کے دوران گایا جانے والا ایک گانا بھی گایا گیا جبکہ میگھن کے گلدستہ کیلئے پھول شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کے باغیچے سے خود اپنے ہاتھ سے چنے تھے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین