• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس کی مساجد ومدارس میں نماز تراویح کے وقت لوگوں کا رش

ہیلی فیکس( زاہد انور مرزا) ہیلی فیکس کی مساجد اور مدارس میں سحر وافطار اور نماز تراویح میں لوگوں کا رش ہوتا ہے جبکہ افطاری کے لئے خصوصی انتظامات کے لئے مسلم کمیونٹی کے علاقوں میں افطار کے سٹال لگ گئے۔ ہیلی فیکس کی مساجد اور مدارس میں نماز ظہر کے بعد درس قرآن کی خصوصی نشست کاسلسلہ جاری ہے جس سے علما کرام کے خصوصی خطابات ہوتے ہیں تاہم ہیلی فیکس کی مساجد اور مدارس میں سحری کے اوقات میں ایک گھنٹے سے زائدکےکا فرق سے عوام پریشان ہیں ۔ہیلی فیکس کی ایشیائی پارک وارڈ میں کمیونٹی سینٹر کے نہ ہونے پر سماجی حلقوں کی جانب کمیونٹی رہنمائوںی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلی فیکس میں چند سال پہلے کمیونٹی سینٹر بند ہونے کے بعد کوئی نیا کمیونٹی سینٹر قائم نہ کیاجاسکا جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی رہنمائوں جن میں سابق میئر آف ہیلی فیکس ارشد محمود سابق کونسلر محمد الیاس الحاج رب نواز اختر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کشمیری رہنما یٰسین ملک کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان رہنمائوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔ امیگریشن اور پولیس کا ہیلی فیکس کے کاروباری علاقوں میں چھاپے کئی غیر قانونی افراد گرفتار جن میں اکثریت اشیائی افراد کی ہے واضح رہے ویزا کے بغیر کام کرنے والے افراد کے خلاف حکومت نے سخت کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ چند ماہ میں کئی سو افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ جن میں کئی کو ڈی پورٹ کیاجاچکا ہے۔
تازہ ترین