• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کمیونٹی پرامن شہری بن کر برطانیہ میں آگے بڑھے، لیاقت باجوہ

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین برطانیہ کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں باجوہ ہائوس میںافطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری لیاقت علی باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ میں ہمیں پرامن شہری بن کر آگے بڑھنا ہے اور تمام اقوام کو یہ بتانا ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرنے والے اور دنیا کے لئے محبت کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رمضان المبارک میں ہر گھر میں سحر وافطار کا بہت اچھے طریقے سے انتظام ہوتا ہے ہمارے پاکستان میں ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں غربت کا راج ہے ہم سب کو ان بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی باجوہ افتخار علی باجوہ، وسیم عباس گوندل، فیاض رسول، ارشد جاوید گوندل، یاسر ریاض گوندل ، ملک انشا بن نجیب، ملک فیصل، افضل سائوتھ، ثاقب نعیم، محمد عمران جمیل، میاں محمد نعیم جمیل، انیس ریحان، غلام رضا، وقاص رضا، مختاراحمد، مظہر اقبال، پرویز رسول چوہدری، محمدقاسم گوندل، محمد اسلم ، ظفر اقبال، طلعت گوندل ، اکرم ، شاہد عمران، علی بخاری، اکرم ستار، شوکت ریاض گوندل، احسان الہ گوندل، فاروق گوندل، نعیم گوندل، فواد گوندل، چوہدری محمد نواز گوندل، حافظ افتخار گوندل، افتخار گوندل، اعجاز احمد بھٹی، طارق باجوہ کے علاوہ منڈی بہائو الدین کے برطانیہ میں آباد افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین