• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن کونسل کی طرف سے فوسٹر کیئر بننے کی مہم لانچ

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن بارو کونسل نے فوسٹر کیئر نیٹ ورک کی سپورٹ کی ایک مہم کو لانچ کیا ہے جو14مئی سے شروع کی گئی ہے اور دو ہفتے تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے لوٹن کے پاکستان نژاد کونسلر، بچوں، ینگ پیپلز کے پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر ملک محمود حسین نے کہا ہے کہ فوسٹر کیئر میں بھرپور حصہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایک فوسٹر کیئر آپ ایک بچے کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوٹن کونسل اس پروگرام کی سپورٹ پر فخر محسوس کرتی ہے۔ لوٹن کونسل کی نیوز ریلیز کے مطابق لوٹن کونسل نے کہا ہے کہ فوسٹر کیئررز بن کر آپ بچوں کی مدد کرسکتے ہیں، کونسل نے واضح کیا ہے کہ فوسٹر کیئررز بننے کے خواہشمند افراد کی ہر طرح مدد کی جائے گی۔ ایک پاکستان نژاد یونیورسٹی طالبہ صبا نے بتایا کہ اس کی15سال کی عمر سے ایک دوسرے ایتھنک گروپ سے تعلق رکھنے والے فوسٹر کیئررز نے پرورش کی صبا نے واضح کیا کہ اس کے ساتھ مثالی سلوک کیا گیا اور اس نے میری زندگی میں پائے جانے والی خلا کو پُر کیا اور اس کی سخت توجہ اور محبت کے باعث وہ آج جُزوقتی ملازمت کرتی ہے اور ساتھ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین