• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے46ویںیومِ تاسیس کے حوالے آئی ایس او کراچی ڈویژن کابینہ کا اہم اجلاس المصطفیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد عباس کا کہناتھا کہ ہردور میں پوری شدت کے ساتھ ہمارے مدمقابل طوفانوں اور آندھیوں نے جوانوں کا راستہ روکنا چاہا حالات کی تیز دھوپ نے چاہا کہ انکے حوصلے پست ہوجائیں لیکن تاریخ کے سینے میں یہ 46سال گواہ ہیں کہ راہیان کربلا نے ہر مشکل کا سامنا کیا ہر رکاوٹ کو عبور کیا لیکن یہ حی علی ٰ خیر العمل کا پرچم جو کربلاءسے درس حریت لیتے ہوئے سربلند کیا تھا اسے سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور کالجز میں آئی ایس او نے وحدت کے پرچم کو بلند کرکے اتحاد کی دعوت دی اور طلباءکو استعمار کی لڑائی اور تقسیم کرو پالیسی سے آگاہ کیا اور الحمداللہ ابھی بھی اسی روش پر آئی ایس او سرگرم عمل ہے۔اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پر منظوری دی گئی کہ 22مئی کو آئی ایس او اپنا 46واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریباآئی آر سی لان عائشہ منزل میں منعقد کی جائے گی۔
تازہ ترین