• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکراؤ کی پالیسی سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،خالد جاوید وڑائچ

ملتان( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما و امید وار این اے 154 چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوسی 83 جھوک وینس کی ڈال برادری کے عمائدین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ن لیگ کی صفوں میں مزید انتشار اور عدم اعتمادی پارلیمانی اجلاس میں ارکان نے نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس پر شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ بڑے بھائی کو سمجھائیں گے اور نواز شریف کو اپنے حالیہ بیان سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے، پاکستان اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گذر رہا ہے سیاسی استحکام کے لئے اداروں اور عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی سے ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ، ڈال برادری کے عمائدین نے کہا کہ یہ حلقہ بوسن اور گیلانی خاندان کے قبضے میں رہا ہے اور دونوں نے اپنے مسائل تو حل کر لئے مگر عوام مزید پسماندگی کی جانب چلے گئے، خالد جاوید وڑائچ کی شکل میں لیڈر ملا ہے جسے ہم اپنے علاقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔
تازہ ترین