• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے بانی رکن حاجی گل شیر بھٹہ انتقال کر گئے

ملتان( سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی یوتھ آرگنائزیشن ملتان سٹی کے صدر محمد علی نومی بھٹہ کے والد پی پی کے بانی رکن حاجی گل شیر بھٹہ انتقال کر گئے ، نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، پیپلزپارٹی یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، چوہدری یاسین،سٹی خواجہ عمران، ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز، ملک ندیم اختر، ایم سلیم راجا، اللہ بخش بھٹہ، اے ڈی ساجد بھٹی، اللہ بخش بھٹہ، مشتاق بلوچ، ملک افتخار، ملک رمضان کمبوہ، سلیم الرحمنٰ میئو، طارق شاد، نذیر کاٹھیا، ملک فیاض، ملک ظفر اعوان، منا بوسن، حیدر چوہان، ملک حفیظ بھٹہ و دیگر نے شرکت کی،مرحوم کی قل خوانی کل بروز منگل جامع مسجد بھٹہ قبرستان میں ہو گی دعا ساڑھے 8 بجے صبح ہو گی۔
تازہ ترین