• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتارموٹر سائیکل سوار سکندری نالے میں جا گرا ، رات گئے تک سراغ نہ مل سکا

ملتان (سٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث سکندری نالے میں جا گرا ، بتایا گیا ہے کہ شیخ ادریس نامی شخص موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ بندبوسن ٹھوکراں والی پلی کے قریب سکندری نالے میں موٹرسائیکل سمیت جاگر ا ، جس پر موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو ٹیموں کوفوری طورپر اطلاع دی ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی مگر رات گئے تک نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا،اندھیرے ہونے پر ریسکیو ٹیموں نےامدادی کارروائی روک دی ، آج دوبارہ کارروائی شروع کی جائے گی ۔
تازہ ترین