• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو حقوق اور معاشی استحکام دیئے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں،شیخ محمد یونس

ملتان(سٹاف رپورٹر)تنظیم حقوق العباد کے چیئرمین شیخ محمد یونس نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق اور معاشی استحکام دیئے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں ، خواتین سماجی تحریک کا اہم حصہ ہیں ہمارے ہاں خواتین کو اہمیت اور حقوق نہیں دیئے جاتے جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور آبادی کا 52 فیصد حصہ بے کار زندگی گزار رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستحق خواتین میں راشن کا سامان تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شازیہ شاہد، شہباز حسین، رفیہ، ساجدہ، سجیلہ، عائشہ ، محمد عمر، عاطف بٹ بھی موجود تھے ،شیخ یونس نے مزید کہا کہ آج 21ویں صدی کا تقاضا ہے کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔
تازہ ترین