• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،پنجاب کے3چور گروہوں کے15کارندے گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) پنجاب اوراسلام آباد میں چوریاں کرنیوالے گروہوں نے پشاورکارخ کرلیا ہے تاہم پشاور پولیس نے ایک ماہ کے دوران گھروں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے اور گاڑیاں چوری کرنے والے 3 گروہوں کے 15 سے زائدارکان کو گرفتار کرلیا ہے ۔پشاور پولیس ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران رہزنی ‘ چوری اور ڈکیتی میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتارکرکے جیل بھیجا ہے جن کی گرفتاری کے بعد بھی پشاور میں وارداتوں میں کمی نہیں آئی ‘ تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کرنل سمیت 4 گھروں میں چوری کرنے والے گروہ کی تلاش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والا چور گروہ ملوث ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عسکری کالونی میں چار گھروں سے لاکھوں کی نقدی اور سامان چوری کرنیوالے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا پولیس کا کہناہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے بتایا کہ وہ پنجاب میں تین سو سے زائد وارداتیں کرچکے ہیں اوروہاں گرفتاری کے خوف سے انہوں نے پشاورکارخ کرلیا ہے اسی طرح کینٹ پولیس نے پنجاب میں چوریاں کرنے والے ایک اورگروہ بھی گرفتارکر لیا ہے ‘ پشاور پولیس نے گاڑیاں چوری کرنیوالے گروہوں کی تلاش شروع کی تو معلوم ہواکہ اس میں بھی پنجاب کے کارلفٹر ملوث ہیں جن میں پولیس نے گزشتہ دنوں دس سے زائد کار چوروں کو گرفتار کرکے پشاورمیں ان سے مسروقہ گاڑیاں خریدنے والے گروہوں کوبھی گرفتارکیا اوران سے مجموعی طورپر 17سے زائد مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیں ‘ پشاور پولیس کے حکام کا کہناہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشاور اور صوابی سمیت تین شہروں میں منظم طریقے سے تین بڑی ڈکیتیاں کی گئی ہیں اس کے بارے میں بھی معلومات کی جارہی ہیں کہ کہی ان وارداتوں میں تو پنجاب کے گروہ ملو ث نہیں ۔
تازہ ترین